وسطی نائجیریا میں زہریلی گیس کے اخراج سے 8 افراد ہلاک، گیس کا اخراج پانی صاف کرنے والے پلانٹ میں کلورین گیس کا سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔حکام

پیر 27 جولائی 2015 09:09

جوس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جولائی۔2015ء )وسطی نائجیریا کے شہر جوس میں زہریلی گیس سے آٹھ افراد ہلاک جبکہ ایک سو سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی حکام کے مطابق شہر میں پانی صاف کرنے والے پلانٹ میں کلورین گیس کا سلنڈر پھٹ گیا۔ متاثرہ افراد کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے حالات پر قابو پا لیا گیا ہے اور عوام کو سپلائی کیا جانے والا پانی محفوظ ہے۔

متعلقہ عنوان :