چین نے دو مواصلاتی سیٹلائٹ کامیابی سے زمین کے مدار میں بھیج دیے

پیر 27 جولائی 2015 09:10

بیجنگ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جولائی۔2015ء)چین نے دو مواصلاتی سیٹلائٹ کامیابی سے زمین کے مدار میں بھیج دیے۔حکام کے مطابق دونوں سیٹلائٹ سیچوان صوبے کے سیٹلائٹ مرکز سے روانہ کیے گئے۔

(جاری ہے)

دونوں راکٹ روانگی کے ساڑھے تین گھنٹے بعد کامیابی سے زمین کے مدار میں پہنچ گئے۔ چین اپنے نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم میں اب تک انیس سیٹلائٹ بھیج چکا ہے جو عالمی بحری راستوں کی نگرانی، سیٹلائٹس کے درمیان رابطے اور نیوی گیشن سگنلز کو مزید بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو ں گے۔

متعلقہ عنوان :