سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے اپنی سیا سی پا رٹی کے نا م کے لئے سا تھیوں سے صلاح مشو رے،ڈیموکریٹک جسٹس پارٹی سمیت 31 ناموں پر غور ، 7 ہزار افراد کو پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے باقاعدے دعوت نامے بھجوائے جانے کا فیصلہ

پیر 27 جولائی 2015 09:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جولائی۔2015ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے نئی سیاسی جماعت بنانے کے لئے ہوم ورک شروع کر دیا۔ نام کے انتخاب پر ساتھیوں سے صلاح مشو رے، ڈیموکریٹک جسٹس پارٹی نام سمیت 31 ناموں پر غور کیا گیا جبکہ 7 ہزار افراد کو پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے باقاعدے دعوت نامے بھجوائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ سابق چیف جسٹس نے جن لوگوں کو شمولیت کے لئے منتخب کیا ہے ان میں 250 سیاستدان ، 1200 سینئر وکلاء ، 80 بیوروکریٹس اور 120 خواتین کے علاوہ 4 ہزار سے زائد نوجوانوں کو پارٹی میں شامل کئے جانے کے لئے فہرست مرتب کی گئی ہے جس میں مزید اضافے کیا جائے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس اپنی پارٹی سیاسی جماعت کا اعلان 14 اگست کو کر سکتے ہیں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس نے عدلیہ بحالی تحریک میں حصہ لینے والے دیرینہ ساتھیوں بیرسٹر اعتزاز احسن ، حامد خان ، منیر اے ملک ، علی محمد کرد ، قاضی انور ، عاصمہ جہانگیر سمیت 39 ساتھیوں کو اپنے ہاتھوں سے لکھا خط بجھوائیں گے اور انہیں پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :