افغانستان:چکنور میں گاڑی پر ڈرون حملہ ، 5 طالبان ہلاک

پیر 27 جولائی 2015 09:09

خیبر ایجنسی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جولائی۔2015ء )خیبر ایجنسی کے متصل افغان علاقہ چکنور میں گاڑی پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 5 طالبان مارے گئے۔

(جاری ہے)

افغان سیکورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کے سرحدی ضلع لال پورہ کے علاقہ چکنور میں ڈرون طیارے سے طالبان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں 5 طالبان مارے گئے۔ جبکہ گاڑی تباہ ہوگئی۔ طالبان ذرائع کے مطابق مارے جانے والے طا لبان کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے۔

متعلقہ عنوان :