بدعنوانی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، امریکی صدر،کینیا میں کرپشن کے خاتمے کے لیے واضح اور سب کے سامنے مقدمات چلنے چاہئیں،بار اک اوباما

پیر 27 جولائی 2015 09:08

نیر وبی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جولائی۔2015ء) امریکی صدربار اک اوباما نے کینیا کی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لیے واضح اور سب کے سامنے مقدمات چلنے چاہئیں کیو نکہ بدعنوابی ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق دارالحکومت نیروبی میں صدر اوباما اور ان کے کینیائی ہم منصب اہورو کینیاٹا نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف اور اس کے خاتمے کے لیے ہم دونوں متحد ہیں۔

تاہم ہم جنس پرستوں کے حقوق اور معاشرے میں ان کے ساتھ ہونے والے سلوک کے حوالے سے دونوں رہنماؤں کے خیالات انتہائی متضاد تھے۔صدر اوباما نے کینیا میں ہم جنس پرستی کی بنا پر امتیاز پر شدید تنقید کی تاہم کینیائی ہم منصب نے کہا کہ اس حوالے سے ہمارے عقائد مختلف ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل صدر براک اوباما نے کینیامیں ایک تجارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افریقہ ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔

لوگ میں غربت و افلاس کم ہو رہی ہے۔ آمدنی میں اضافہ ہوا ہے اور متوسط طبقہ بڑھ رہا ہے۔‘کینیا کے صدر کے ساتھ سکیورٹی کے معاملات پر بات چیت کرنے سے قبل صدر اوباما سنہ 1998 میں امریکی سفارت خانے پر ہونے والے حملے کی یادگار کا دورہ کیا۔ القاعدہ کے اس حملے میں 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں 12 امریکی اور سفارت خانے کے 34 مقامی اہلکار شامل تھے۔

انھوں نے کہا کہ ’افریقہ کو مستقبل کے عالمی ترقی کا مرکز ہونے کی ضرورت ہے۔‘ اس کے ساتھ انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومتوں کو اس بات کی یقین دہانی کرانی ہوگی کہ وہاں بدعنوانی نہ بڑھے۔انھوں نے کہا کہ اْن کے پہلے کے دورے کے بعد سے کینیا میں زبردست ترقی ہوئی ہے۔انھوں نے کہا: ’جب 10 سال قبل میں یہاں نیروبی آیا تھا یہ اب پہلے سے بہت مختلف ہے۔

متعلقہ عنوان :