صوبائی دارلحکومت پشاور میں قالین سازی کے پندرہ کارخانے بند ہو گئے

پیر 27 جولائی 2015 09:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جولائی۔2015ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں قالین سازی کے پندرہ کارخانے بند ہو گئے ہیں ۔ قالین بانی کی صنعت زوال پذیر ہونا شروع ہوگئی ہے ۔ قالین سازی کے بیشتر کارخانے جلال آباد ، کابل اور افغانستان کے دیگر شہروں کو منتقل ہو گئے ہیں ۔ جس کے باعث ہنر مند ، کاریگر بھی افغانستان منتقل ہو گئے ہیں ۔ جبکہ درجنوں پاکستان اور افغانی مزدور بے روز گار ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پشاور شہر میں قالین کے کارخانوں پر پابندی کے باعث بیشتر کارخانے مرحلہ وار طور پر افغانستان منتقل ہو رہے ہیں ۔ جس کے باعث پشاور شہر میں قالین سازی کے کارخانے بند ہونا شروع ہو گئے ہیں غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شہر میں پچاس سے زائد کارخانے موجود تھے جس میں پندرہ بند ہو چکے ہیں جبکہ مزید بھی بند ہونے کے امکانات ہیں ۔ اس طرح درجنوں کارخانے افغانستان منتقل ہو جائینگے ۔ پاکستان سے پاکستانی اور افغانی ہنر مند قالین سمیت دیگر کارخانوں میں کام کے لئے اب افغانستان جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :