چین،مسافر طیارے کے کیبن میں آگ لگانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ،2مسافر زخمی

پیر 27 جولائی 2015 09:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جولائی۔2015ء) جنوبی چین میں اتوار کی صبح 100سے زائد افراد کو لے جانے والے طیارے کے کیبن میں آگ لگانے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو ساتھی مسافروں اور عملے نے قابو کرلیا۔95میں سے2مسافر زخمی ہوگئے ہیں اورانہیں ہسپتال لے جایا گیا ہے،یہ بات سرکاری خبررساں ایجنسی زینہوا نے بتائی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ فضائی ادارے شن زن ائیرلائنز کے فلائٹ زیڈ ایچ9648 میں پیش آیا جو مشرقی شہر تیزہو سے اڑ کر اتوار کی صبح گوانگ زہو میں اتر رہا تھا۔

(جاری ہے)

زینہوا نے بغیر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس غیر شاخت شدہ شخص کو ”املاک کو نقصان“پہنچانے کی کوشش کرنے کے دوران عملے اور دوسرے ساتھی مسافروں نے قابو کرلیا لیکن سول ایوی ایشن ریسورس نیٹ آف چائنہ جو کہ شہری ہوابازی کے بارے میں معلومات دینے والی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ اس شخص نے طیارے کی لینڈنگ کے دوران اس کے املاک کو آگ لگانے کی کوشش کی۔آ ن لائن تصاویر میں ایک جلی ہوئی مسافر نشست اور کیبن کا سیاہ دروازہ دکھایا گیا ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ طیارے میں آگ لگی تھی۔زینہوا کا کہنا ہے کہ طیارے میں عملے کے9افراد بھی سوار تھے۔

متعلقہ عنوان :