عمران خان نے افتخار محمد چودھری کے ساتھ مقدمے بازی کا معاملہ حامد خان کو سونپنے کا عندیہ دیدیا

پیر 27 جولائی 2015 09:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جولائی۔2015ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے ساتھ مقدمے بازی کے معاملے کو حل کرنے کے لئے سینئر قانون دان حامد خان کو ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذمہ داری ملتے ہی حامد خان سابق چیف جسٹس سے ملاقات کر کے اس معاملے کے حل کی کوشش کریں گے ۔ ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ عمران خان نے سابق چیف جسٹس سے معاملات حل کرنے کے لئے حامد خان کو اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا ہے یہ ذمہ داری جلد سونپے جانے کا امکان ہے ۔ جس کے بعد حامد خان سابق چیف جسٹس سے ملاقات کریں گے اور مقدمہ بازی ختم کرنے کی کوشش کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :