کراچی میں 18 ہزار ایکڑ سے زائد سرکاری اور نجی اراضی پر لینڈ مافیا کا قبضہ

پیر 27 جولائی 2015 09:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جولائی۔2015ء) مملکت پاکستان لینڈ مافیا کے قبضے میں ہے ۔ صرف کراچی میں 18 ہزار ایکڑ سے زائد سرکاری اور نجی اراضی پر لینڈ مافیا کا قبضہ ہے جبکہ پورے پنجاب میں ایک لاکھ 16 ہزار 350 ایکڑ اراضی قبضہ گروپوں کے زیر استعمال ہے ۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے نواح میں 500 ایکڑ اراضی کوڑیوں کے مول سبزیاں اگانے کے لئے دی گئی ہے ۔ حال ہی میں حمزہج شہباز شریف کی شوگر ملز کی 800 ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضہ غیر قانونی قرار دیا گیا ہے ۔ کے پی کے ، سندھ ، بلوچستان میں بھی اربوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا نے قبضہ جما رکھا ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :