قومی اسمبلی اجلا س ، اے این پی ، جے یو آئی ( ف ) ، ایم کیو ایم کا تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ

پیر 27 جولائی 2015 09:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جولائی۔2015ء) قومی اسمبلی کے آج پیر کو ہونے والے اجلاس میں اے این پی ، جے یو آئی ( ف ) ، ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ ( ن) دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بحث میں شامل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشل پارٹی ، متحدہ قومی موومنٹ ،جمعیت علماء اسلام (ف) تحریک انصاف کے ارکان کے خلاف جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد شدید تنقید کا نشانہ بنانے اور انہیں آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی ، جماعت اسلامی ، مسلم لیگ (ن) اس حوالے سے اپنا لائحہ عمل آج پیر کو طے کرے گی ۔