یواے ای ،14افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ چلایا جائے گا

پیر 3 اگست 2015 09:13

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 اگست۔2015ء)متحدہ عرب امارات میں14افراد کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا جنہیں دولت اسلامیہ گروپ کے طرز کی خلافت کے قیام کیلئے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کے الزامات کا سامنا ہے،یہ بات استغاثہ نے اتوار کے روز کہی۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات میں دہشتگردی کے الزامات پر اس قسم کے مقدمات چلانا غیر معمولی ہیں جو کہ دیگر عرب ریاستوں کے پرعکس زیادہ تر اسلامی شدت پسندی سے محفوظ رہا ہے۔

سرکاری وام نیوز ایجنسی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل نے کہا ہے کہ مشتبہ افراد جن میں اماراتیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی شامل ہیں،پر الزام ہے کہ انہوں نے دہشتگرد ،تکفیری(سنی مسلم انتہا پسندانہ)نظریے کے ساتھ ایک گروپ قائم کیا تاکہ اقتدار پر قبضہ کیا جائے اور خلافت قائم کی جائے