عمران خان نے پشتو زبان بھی سیکھنا شروع کر دی

پیر 3 اگست 2015 09:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پشتو زبان بھی سیکھنا شروع کر دی ہے‘ پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی طرف سے عمران خان کو مشورہ دیا گیا تھا کہ چونکہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی ائی کی حکومت ہے اور وہاں کی مقامی زبان پشتو ہے اس لئے پارٹی قائد کا پشتو زبان پر عبور حاصل ہونا بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عمران خان کی اہلیہ ریحام خان اپنے شوہر کو روزانہ ایک گھنٹہ پشتو زبان کی تربیت دے رہی ہیں۔ عمران خان کیونکہ زیادہ عرصہ لاہور میں رہے اس لئے وہ پشتو زبان کے کچھ الفاظ تو سمجھتے ہیں لیکن عوام میں گھل مل جانے کے لئے پشتو زبان روانی سے بول نہیں سکتے۔ اس کمزوری کو دور کرنے کے لئے عمران خان تیزی کے ساتھ پشتو زبان سیکھ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :