ملک اسحاق کی ہلاکت کے بعد پنجاب حکومت کا شدت پسندوں اور دیگر رہنماؤں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

پیر 3 اگست 2015 09:01

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 اگست۔2015ء)کالعدم تنظیم لشکری جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق کی ہلاکت کے بعد پنجاب حکومت کا شدت پسندوں اور دیگر رہنماؤں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ دہشتگرد کاروائیوں میں ملوث شدت پسند اور ان کے سہولت کاروں کی فہرستیں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے پولیس کے حوالے کردی ہیں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں سے منسلک دہشتگردوں میں لشکری جھنگوی کیساتھ ساتھ تحریک جعفریہ ‘ سپاہ صحابہ‘ جیش محمد‘ تحریک طالبان اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کے بعض افراد شامل ہیں جن کو زندہ یا مردہ گرفتار کرنے کے احکامات پنجاب پولیس کو وصول ہوگئے ہیں ان میں سے کئی دہشتگردوں کے سروں کی قیمت حکومت نے مقرر کررکھی ہے جن کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس کو متحرک کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :