یونان، فرانسیسی خاتون مبینہ طور پر فوجی تنصیب کی تصاویر اتارنے پر گرفتار

پیر 3 اگست 2015 09:14

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 اگست۔2015ء)یونانی جزیرہ رہوڈیس پر تعطیلات منانے والی ایک فرانسیسی خاتون کو گزشتہ روز مبینہ طور پر جزیرے کی ایک فوجی تنصیب کی تصاویر اتارنے پر گرفتار کرلیا گیا،اس کی اطلاع سرکاری خبررساں ایجنسی اے این اے نے دی ہے۔ایجنسی کے مطابق انچاس سالہ خاتون نے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے شوہر اور دو بچوں کے ساتھ بدھ کو رہوڈیس آئی تھی،پولیس کو بتایا کہ اسے پتہ نہیں تھا کہ یہ علاقہ آڈٹ آف باؤنڈ ہے۔

ایک مقامی پراسیکیوٹر اتوار کو اس بارے میں فیصلہ کرے گا،آیا اس پر باضابطہ الزام عائد کیا جائے۔یونان اپنی فوجی تنصیبات کی تصاویر نہ اتارنے کے قانون پر سختی سے عمل پیرا ہے،بالخصوص روایتی حریف ترکی کی سرحد کے ساتھ بحیرہ ریجن کے جزائر کی فوجی تنصیبات کی تین سال قبل چیکوسلواکیہ کے تین کمپیوٹر گیم ڈویلپرز کو مختلف فوجی مقامات کی ویڈیو ف وٹیج والے کیمروں کے ساتھ بحیرہ ایجین کے جزیرہ لیمنوس میں پکڑے جانے کے بعد کئی ماہ پولیس کی حراست میں گزارنے پڑے تھے۔

(جاری ہے)

جاسوسی کے شبہ میں ان کی گرفتاری کے باعث پراگ میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔بیس ہزار سے زائد افراد نے ایک عرضداشت پر دستخط کرکے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ان دونوں نے یونانی پولیس کو بتایا کہ وہ ایوارڈ یافتہ،ڈویلپرز بوہمیسیا انٹرایکٹو کے لئے مستقبل کی ایک جنگی گیم پر کام کر رہے تھے