حقانی نیٹ ورک کاتحریک طالبان افغانستان کے نئے امیر ملا اختر منصور کی حمایت کا اعلان

پیر 3 اگست 2015 09:13

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 اگست۔2015ء)حقانی نیٹ ورک نے تحریک طالبان افغانستان کے نئے امیر ملا اختر منصور کو طالبان کا نیا امیر ماننے کا اعلان کر دیا۔ ملا اختر منصور کا تقرر بہترین اور شرعی طریقے پر کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز مقامی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی کا نیا تحریری بیان منظر عام پر آ گیا۔

(جاری ہے)

تحریری بیان طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری کیا گیا۔

تحریری پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ملا اختر منصور کا امیر کے طور پر تقرر بہترین اور شرعی طریقے سے ہوا ہے اس لئے طالبان کو ملا اختر منصور کی امیر کے طور پر اطاعت کرنی چاہئے۔ پیغام میں مزید کہا گیا کہ طالبان دھڑوں کے اپس کے اختلافات کے باعث افغان عوام پر منفی اچرات مرتب ہوں گے اس لئے تمام طالبان گروپوں کو اختلافات ختم کر دینے چاہئیں۔