نبیل گبول نے قتل و غارت کروانے کا ٹاسک غفار ذکری کو دیا ہے،گرفتار دہشتگرد عامر دھوبی کا انکشاف،ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ غفار ذکری کاانٹرنیٹ کے ذریعے سابق ایم این اے نبیل گبول سے رابطہ ہے،نبیل گبول غفار ذکری کے ذریعے لیاری میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں،ڈی آئی جی ساوتھ ڈاکٹر جمیل

پیر 3 اگست 2015 09:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 اگست۔2015ء)لیاری گینک وار کے گرفتار دہشت گرد عامر عرف دھوبی نے انکشاف کیا ہے کہ سابق ایم این اے نبیل گبول نے قتل و غارت کروانے کا ٹاسک غفار ذکری کو دیا ہے۔اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق کراچی میں ساوتھ زون پولیس نے مقابلے کے بعد گینک وار کے دہشت گرد عامرعرف دھوبی کو کو گرفتار کرلیا گرفتار دہشت گرد غفار ذکری گروپ کا اہم کما نڈر ہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی ساوتھ ڈاکٹر جمیل کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ غفار ذکری کاانٹرنیٹ کے ذریعے سابق ایم این اے نبیل گبول سے رابطہ ہے۔نبیل گبول غفار ذکری کے ذریعے لیاری میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں،ڈی آئی جی ساوٴتھ نے پریس کانفرنس کے دوران مزید بتایا کہ عامر عرف دھوبی ، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغواء براِئے تاوان سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔

متعلقہ عنوان :