ریونیو خسارہ پورا کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس کی شرح میں اضافہ سے عوام 5 ارب کے ریلیف سے محروم

پیر 3 اگست 2015 09:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 اگست۔2015ء) ریونیو خسارہ پورا کرنے کے لئے پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس کی شرح میں اضافہ سے عوام 5 ارب کے ریلیف سے محروم رہ گئی ۔ ٹیکس بڑھانے سے حکومت کو مجموعی طور پر 20 سے 25 ارب روپے حاصل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

وزرات خزانہ کی سفارش پر اس حوالے سے ترمیمی ایس آر او بھی جاری کیا گیا ہے جس کے تحت جی ایس ٹی کی شرح بڑھا کر 20 فیصد ، ہائی سپیڈ ڈیزل 35.5 فیصد ، مٹی کا تیل 20 فیصد اور لائٹ ڈیزل پر شرح ٹیکس 20 فیصد کی گئی ہے ۔ اگست میں حکومت کو 5 ارب روپے اضافی ریونیو ملے گا ۔ ہائی آکٹن پر جی ایس ٹی کی شرح 17 فیصد برقرار رکھی گئی ہے ۔