تاندلیانوالہ،پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی گھریلو حالات سے تنگ آ کر زہر کھا کر خود کشی

پیر 3 اگست 2015 09:11

تاندلیانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 اگست۔2015ء)پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر زہر کھا کر خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ چک نمبر 429 گ ب کے رہائشی پہلے سے شادی شدہ دو بچوں کے باپ 28 سالہ عبدالرزاق نے چک نمبر 171گ ب کی رہائشی 22سالہ حمیرا بی بی سے اپنے گھر والوں کی مرضی کے بغیر پسند کی شادی کر لی تھی جس پر اس کے گھر آئے روز جھگڑا رہتا تھا حالات سے دلبرداشتہ ہو کر 28سالہ عبدالرزاق اور اس کی دوسری بیوی 22سالہ حمیرا بی بی نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے دو نوں میاں بیوی دم توڑ گئے دونو ں کے وارثان نے پولیس کاروائی سے انکار کرتے ہوئے عبدالرزاق کو چک نمبر 429گ ب اور حمیرا بی بی کو چک نمبر 171گ ب میں سپرد خاک کر دیا ۔