شام،مذہبی عدالت کے حکم پر10افراد کو سزائے موت دیدی گئی

پیر 3 اگست 2015 09:14

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 اگست۔2015ء)شام کے حلب شہر میں القاعدہ سے منسلک النصری فرنٹ کی غالب اکثریت والی ایک مذہبی عدالت کے احکامات کی روشنی میں کم از کم 10افراد کو سزائے موت دے دی گئی ہے،یہ بات ایک مبصر گروپ نے کہی۔حقوق انسانی کیلئے شامی مبصر گروپ کا کہنا ہے کہ دو افراد کو بدکاری کے الزام میں پھانسی دی گئی جبکہ باقیوں پر شامی حکومت کے ساتھ تعلق کا الزام تھا۔

(جاری ہے)

مشرقی حلب کے نواحی علاقے شعار میں پھانسیوں کے احکامات ایک مذہبی عدالت نے دئیے جس میں متعدد قدامت پسند باغی گروپ شامل ہیں تاہم النصری فرنٹ کی غالب اکثریت ہے۔مبصر گروپ کا کہنا ہے کہ تمام 10افراد کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔اسلامی عدالتیں شام میں اسلام پسند جنگجوؤں یا جہادی گروپوں کی طرف سے سرکاری فورسز سے قبضے میں لئے گئے کئی دیہات اور قصبوں میں قائم کی گئی ہیں۔النصری فرنٹ نے اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں کئی سرکاری فوجیوں کو بھی پھانسیاں دے رکھی ہیں۔شام میں مارچ2011ء میں حکومت مخالف احتجاج کے ساتھ شروع ہونے والے تنازعہ کے بعد سے2لاکھ30ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں