کوئٹہ ، حساس اداروں کی کارروائی کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر گرفتار ، ملزم سکھر میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا

پیر 3 اگست 2015 09:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 اگست۔2015ء) کوئٹہ کے علاقے سمن گلی روڈ کے قریب سرور ٹاؤن میں حساس اداروں نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز حساس ادارے کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات پر کوئٹہ کے نواحی علاقے سمن گلی روڈ کے قریب سرور ٹاؤن میں کارروائی کی ہے اور کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر کی گرفتاری کا دعوی کیا ہے حکام کے مطابق ملزم کو مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا ہے اور ملزم کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر تھا ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ملزم سکھر میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جہاں تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں ۔

۔