پاکستان دہشتگر نہیں محفوظ ملک ہے، لاہور آنے پر بے حد خوش ہوئی،پاکستانی نژادبرطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کی میڈیا سے گفتگو

پیر 3 اگست 2015 08:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 اگست۔2015ء)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگر ملک نہیں بلکہ ایک محفوظ ملک ہے۔ لاہور آنے پر بے حد خوش ہوئی۔ لاہور میں قائم عامر خان باکسنگ اکیڈمی میں اچھے باکسر تیار ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان آ کر بہت مزہ آ رہا ہے جبکہ لاہور آمد پر بہت خوشی ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ دہشتگردی کی باتوں کے برعکس پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔ فریال مخدوم نے اپنے شوہر عامر خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان ایک بہترین شوہر‘ اچھے باپ اور بیٹے ہیں اور ان کی ہر بات سنتے ہیں۔ ان کی اہلیہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کا اچھا مستقبل موجود ہے۔ پاکستان میں اسپورٹس اکیڈمیاں بننی چاہئیں جبکہ پاکستان میں باکسنگ کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے اور عامر خان باکسنگ اکیدمی میں اچھے باکسر تیار ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :