مصر،ایمن الظواہری کے بھائی سمیت 66افراد کیخلاف دہشت گردی کے مقدمہ کا فیصلہ 10اگست کو سنایا جائیگا

پیر 3 اگست 2015 09:14

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 اگست۔2015ء)مصر کی ایک عدالت نے گزشتہ روز القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کے بھائی اور 66دیگر افراد جن پر حملے کرنے کیلئے ایک دہشتگرد گروپ تشکیل دینے کا الزام ہے،کے مقدمے میں اپنا متوقع فیصلہ ملتوی کردیا ہے۔سرکاری نیوز ایجنسی مینا کا کہنا ہے کہ قاہرہ میں عدالت مزید مشاورت کیلئے 10اگست کو اپنا فیصلہ سنائے گی۔

(جاری ہے)

محمد الظواہری کو اگست 2013ء میں ملک کے اسلام پسند صدر محمد مرسی کے فوج کے ہاتھوں برطرفی کے تناظر میں اسلام پسندوں کو کچلنے کی مہم کے عروج کے وقت گرفتار کیا گیا تھا۔ظواہری اور اس کے ساتھیوں پر القاعدہ سے منسلک ایک دہشتگرد گروپ تشکیل دینے اور حکومتی املاک ،سیکورٹی فورسز اور مصر کی عیسائی اقلیت پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ان کے وکیل نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے،القاعدہ رہنما کے بھائی پر خاص طور پر گروپ تشکیل دینے،اس کے ارکان کو مسلح کرنے اور تربیت کا بندوبست کرنے اور دھماکہ خیز مواد کے استعمال کا الزام ہے۔گروپ ارکان نے مبینہ طور پر قاہرہ کے اضلاع اور دارالحکومت کے شمال میں نیل ڈیلٹا میں خفیہ کیمپوں میں تربیت حاصل کی

متعلقہ عنوان :