سکرنڈ ، گھریلو تکرار کے دوران مبینہ طور پر باپ کے ہاتھوں 2 ماہ کا بیٹا ڈنڈا لگنے سے جاں بحق

پیر 3 اگست 2015 09:11

سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 اگست۔2015ء)سکرنڈ کے نواحی گاوٴں مولا ساند میں گھریلو تکرار کے دوران مبینہ طور پر باپ کے ہاتھوں 2 ماہ کا بیٹا ڈنڈا لگنے سے جاں بحق ہوگیا ، بتایا جاتا ہے کہ میاں بیوی میں معمولی بات پر کشیدگی ہوگئی بات ہاتھ پائی سے بڑھ کر ڈنڈے تک جاپہنچی طیش میں آکر شوہر سفر مگسی نے ڈنڈا اٹھاکر اپنی بیوی کی پٹائی شروع کردی اس دوران ایک ضرب گود میں سوار اس کے بیٹے غلام پر جاپڑی جو جان لیوا ثابت ہوئی ،یوں معمولی تکرارنے بچے کی جان لے لی ، کڈھر تھانے کے ایس ایچ او غلام عباس شر نے اطلاع ملنے پر نعش تحویل میں لیکر سول اسپتال سے پوسٹ ماٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ، واقعہ کے بعد بدنصیب باپ فرار ہوگیا۔