امریکی صدر کا فضا میں کاربن گیس کی آلودگی میں کمی لانے کے لیے نئے ضابطوں کا اعلان مستقبل میں موسمیاتی تبدیلی سب سے بڑا چیلنج ہو گا: اوباما

بدھ 5 اگست 2015 09:25

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 اگست۔2015ء)امریکی صدر با ر اک اوباما نے فضا میں کاربن گیس کی آلودگی میں کمی لانے کے لیے نئے ضابطوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں موسمیاتی تبدیلی سے بڑھ کر کوئی دوسرا بڑا چیلنج لاحق نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق اوباما کے کلین پاور پلان کے تحت بجلی تیار کرنے کے لیے کوئلے پر انحصار میں کمی کی جائے گی جبکہ دوبارہ استعمال کے قابل توانائی پیدا کرنے پر زور دیا جائے گا۔ بجلی پیدا کرنے کی تنصیبات کے لیے متعین کردہ ہدف یہ ہے کہ دو ہزار تیس تک کاربن کے اخراج کو بتیس فی صد کم کیا جائے گا۔ اس ہدف کے حصول کے لیے ریاستیں اپنے منصوبیخود تیار کریں گی اور خود ہی اہداف پورے کرنے کی ذمہ دار ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :