اپنے ملک کی ٹیم کو پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے کے لیے آمادہ کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرینگے، جے سوریا

بدھ 5 اگست 2015 08:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 اگست۔2015ء) سری لنکا نے سابق کرکٹر سنتھ جے سوریا نے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک کی ٹیم کو پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے کے لیے آمادہ کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرینگے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم نواز شریف سری لنکن حکومت کو رسمی درخواست کریں گے تو سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے تو وہ اس سلسلے میں اپنا کردارادا کرینگے اور سری لنکا کی حکومت کو رسمی درخواست کریں گے کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرتے تو وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرینگے اور سری لنکا کی حکومت اور کرکٹ بورڈ کے حکام کو قابل کرینگے جے سوریا نے کہا کہ وہ سری لنکا واپس جا کر اپنی فوج کو پاکستان کے دورے کے تجربات اور تاثرات سے آگاہ کرینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب امن و سلامتی کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ 2009ء میں سری لنکن ٹیم پر دہشتگرد حملہ تاریخ کا افسوسناک واقعہ اس طرح نے واقعات مستقبل میں نہیں ہونے چاہیے جے سوریا نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان ایک مشکل جنگ لڑ رہا ہے جبکہ سری لنکا کو بھی دہشتگردی کو شکست دینے میں تیس سال لگے ہیں اور امید ہے کہ پاکستان بھی فاتح بن کر ابھرے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات آزمائے ہوئے ہیں اور ہر شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون موجود ہے ۔

متعلقہ عنوان :