پی ٹی آئی نے ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر ابھی تک کوئی واضح حکمت عملی طے نہیں کی، شاہ محمود قریشی

بدھ 5 اگست 2015 09:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 اگست۔2015ء) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر ابھی تک کوئی واضح حکمت عملی طے نہیں کی ۔ ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک پر ایوان کے ماحول کو دیکھنے کے بعد حکمت عملی طے کریں گے اور مستقبل کے لائحہ عمل طے کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شیریں رحمان، عارف علوی سمیت دیگر ارکان بھی موجود تھے اجلاس میں تحریک انصاف سے متعلق ایم کیو ایم اور جمعیت علماء اسلام ( ف ) کی ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک سے متعلق غور و خوض کیا ہے تاہم اجلاس کے بعد شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ابھی تک تحریک انصاف نے ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر اپنی حکمت عملی نہیں تیار کی ۔

ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک پر ایوان کا ماحول دیکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے ۔