پارٹی اختلافات ، ڈی جے بٹ کو تحریک انصاف سے فارغ کر دیا گیا، پتوکی کے جلسے میں ڈی جے ولی سنز ڈی جے کے فرائض سرانجام دیں گے

بدھ 5 اگست 2015 09:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں کو رونق بخشنے والے ڈی جے بٹ کو اختلافات کے بعد پارٹی سے فارغ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج بدھ کو پتوکی میں پی ٹی آئی کے جلسے میں ڈی جے بٹ کی جگہ ڈی جے ولی سنز ڈی جے کے فرائض سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی اسلام آباد والے دھرنے سمیت دیگر جلسوں، جلوسوں میں ڈی جے نے اپنی خدمات سرانجام دی تھیں لیکن اسلام آباد میں رقم کی ادائیگی کے اختلافات کے بعد دونوں پارٹیوں میں دوریاں بڑھ گئیں۔

جس کے باعث ڈی جے بٹ کو پارٹی مشاورت کے بعد فارغ کر کے ڈی جے ولی سنز کو جگہ دی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ڈی جے ولی سنز کو پی ٹی آئی کے سینئر راہنما چوہدری اعجاز نے منتخب کیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ آج پتوکی میں ہونے والے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :