راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس میں 7مرتبہ 45منٹ تک بغیر پروٹوکول کے سفر کیا،صدر مملکت

بدھ 5 اگست 2015 09:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 اگست۔2015ء)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ میں نے راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس میں 7مرتبہ 45منٹ تک بغیر پروٹوکول کے سفر کیا،لوگ میٹرو بس منصوبے سے بے حد مطمئن تھے۔پمز ہسپتال کے ڈائریکٹر نے مجھے بتایا کہ میٹروبس منصوبے سے پہلے ہسپتال میں1800اوپی ڈی کے مریض تھے جبکہ میٹروبس کے تکمیل کے بعد اب یہ تعداد تین ہزار سے تجاوز کرگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کا کہنا تھا کہ میٹروبس میں بغیر پروٹوکول کے سفر کے دوران لوگوں سے پوچھا کہ اس منصوبے سے کتنا فائدہ ہوا،لوگوں نے منصوبے کی اس قدر تعریف کی کہ میں حیران ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ کسی کو حکومتی اداروں سے شکایت ہو تو وفاقی محتسب سے اپیل کرے،60دنوں کے اندر وفاقی محتسب فیصلہ کرنے کی پابند ہے،شکایت کنندہ فیصلے سے مطمئن نہ ہو تو صدر مملکت کے پاس اس فیصلے کے خلاف اپیل کرے۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس 2014ء کا کوئی کیس پینڈنگ نہیں ہے

متعلقہ عنوان :