ساہیوال، مجرم کو تختہ دار پر لٹکا نے سے دس منٹ قبل مقتول کے ورثاء نے معاف کر دیا، نئی زندگی مل گئی

بدھ 5 اگست 2015 09:32

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 اگست۔2015ء )سنٹرل جیل ساہیوال میں قتل کے مجرم کوکی پھانسی دس منٹ قبل مقتول کے بیٹے اور بھائی کی طرف سے معاف کر نے کی درخواست سیشن جج اوکاڑہ کو جیل حکام اور ڈیوٹی پر موجود مجسٹریٹ نے جمع کرادی۔

(جاری ہے)

مقصود احمد نے 8دسمبر 2001ء کو دیپالپور میں زمین کے تنازعہ پر محمد امیر کو قتل کردیاتھا جس کا تھانہ سٹی دیپالپور میں مقدمہ درج ہوا مجرم کو یکم جون2009ء کو ہائیکورٹ اور 14جنوری20014ء کو سپریم کورٹ سے اپیلیں خارج ہوئیں اور 10جولائی 2015کو صدر پاکستان کی طرف سے رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعدایڈیشنل سیشن جج دیپالپور نے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے تھے تاہم سزا پر عمل درآمد سے دس منٹ قبل صلح کے باعث سزا پر عمل درآمد روک دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :