بنگلہ دیش ،مسلح افراد نے ایک اور بلاگر کو قتل کر دیا

ہفتہ 8 اگست 2015 09:21

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اگست۔2015ء)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں خنجروں سے لیس ایک مسلح گروہ نے جمعہ کے روز سیکولر نظریات کا پرچار کرنے والے بلاگر کواس کے فلیٹ پر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔بنگلا دیش میں رواں سال کے آغاز پر اس قسم کا یہ چوتھا قتل ہے ، یہ بات ایک سرگرم گروپ اور پولیس نے کہی ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش بلاگر اور ایکٹیویسٹ نیٹ ورک ، جسے ایک عینی شاہد کی جانب سے حملے سے متعلق اطلاع دی گئی، کے مطابق نیلوئے نیل کو اس وقت قتل کیا گیا جب گروہ کے افراد دارالحکومت کے نواحی گوران علاقے میں اس کے اپارٹمنٹ میں داخل ہوئے ۔

نیٹ ورک کے سربراہ عمران ایچ سرکار نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ وہ چوتھے فلور میں اس کے کمرے میں داخل ہوئے اور اس کے دوست کو ایک طرف کیا اور پھر نیل کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، اسے اسلامی شدت پسندوں کے ہدف میں رکھا گیا تھا ۔پولیس نے تصدیق کی کہ نیل کو قتل کیا جاچکا ہے ، تاہم اس کے بیک گراؤنڈ سے متعلق کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔ بنگلہ دیش میں فعال جنگجو سکیولر نظریات کے حامل بلاگرز کو نشانہ بنانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :