الیکشن کمیشن کا سابق ایڈیشنل سیکرٹری محمد افضل خان کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ، محمد افضل خان سے انتخابات میں دھاندلی اور صوبائی ارکان کے ملوث ہونے سے متعلق ثبوت ا ور شواہد نہ ملنے کی صورت کارروائی کی جائے گی ،الیکشن کمیشن

ہفتہ 8 اگست 2015 09:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان انضباطی قوانین کے تحت کمیشن کے سابق ایڈیشنل سیکرٹری محمد افضل خان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ،نجی ٹی وی کے مطابق سابق ایڈیشنل سیکرٹری محمد افضل خان نے 2013 کے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات الیکشن کمیشن کے صوبائی ارکان پر عائد کئے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے ان الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے سابق ایڈیشنل سیکرٹری محمد افضل خان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیاہے اور اس حوالے سے چاروں صوبائی ارکان نے محمد افضل خان کے خلاف کارروائی کی مکمل حمایت کی ہے،رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستا ن کی جانب سے سابق ایڈیشنل سیکرٹری کو طلب کیا جائیگا اور ان سے انتخابات میں دھاندلی اورصوبائی ارکان کے ملوث ہونے سے متعلق شواہد بھی مانگے جائیں گے ،ثبوت فراہم نہ کئے جانے پر محمد افضل خان کے خلاف آئین و قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔