عمران خان نے دل پرپتھررکھ کر اسمبلی جانے کامصمم ارادہ کیا، ذرائع پی ٹی آئی کورکمیٹی

ہفتہ 8 اگست 2015 09:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اگست۔2015ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دل پرپتھررکھ کرپارلیمانی رہنماوٴں کامتفقہ فیصلہ قبول کرتے ہوئے پیرکے روزاسمبلی جانے کامصمم ارادہ کیا،تحریک انصاف کورکمیٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اسمبلی میں واپس جانے کیلئے ہرگزتیارنہیں تھے کیونکہ عمران خان پہلے ہی اسمبلیوں کوجعلی قراردے چکے تھے اورمسلم لیگ ن کی حکومت کوتسلیم نہیں کیا،لیکن پارلیمانی رہنماوٴں کے وزن داردلائل نے عمران خان کومجبورکردیاکہ پیرکے روزاب عمران خان ہرحالت میں اسمبلی جائیں کیونکہ اب جوڈیشل کمیشن کافیصلہ اوراراکین اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے اراکین کی رکنیت قبول کرنے کے بعداسمبلی میں نہ جانے کی کوئی وجہ نہیں بنتی ،جس کے بعدعمران خان نے پارلیمانی رہنماوٴں کے یکطرفہ فیصلے کودل پرپتھررکھ کرقبول کرتے ہوئے پیرکے روزسے اسمبلی میں جانے کافیصلہ کیا