جمہوریہ چیک،کوئلے کی کان میں میتھین دھماکہ،تین کانکن ہلاک،دو زخمی

ہفتہ 8 اگست 2015 09:21

پراگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اگست۔2015ء)مشرقی جمہوریہ چیک میں ایک کوئلے کی کان میں میتھیئن گیس کے دھماکے میں تین کان کن ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے ، یہ بات امدادی کارکنوں اور اوکے ڈی کان کن کمپنی نے جمعہ کے روز کہی ۔ چیک میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک شدہ کان کنوں کی عمریں 32، اڑتیس اور 39سال تھیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو دیرگئے ہونیوالے دھماکے کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لئے تحقیقات جاری ہیں ، ایمرجنسی سروسز کے ترجمان لوکاس ہمبل نے اے ایف پی کو بتایا کہ ایک 27سالہ کان کن بری طرح سے جھلس گیا ہے جس کا سر سمیت نصف سے زائد جسم جل گیا ہے ، اسے ہیلی کاپٹر کی مدد سے ایک مقامی ہسپتال میں لے جایا گیا ہے جبکہ دوسرے زخمی کان کن کو کم سنگین نوعیت کے زخم آئے ہیں ۔

دھماکہ چیک کے دارالحکومت پراگ سے تقریباً300کلومیٹر(190میل )کاروینا شہر کے نزدیک واقع ڈرکوف کان میں جمعرات کو2130جی ایم ٹی پر ہوا ۔

متعلقہ عنوان :