پنجاب پولیس حکام کا چینی شہریوں کی صوبے میں سکیورٹی کے بغیر آزادانہ نقل وحرکت پر تحفظات کا اظہار

ہفتہ 8 اگست 2015 09:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اگست۔2015ء) پنجاب پولیس حکام نے چینی شہریوں کی صوبے بھر میں سکیورٹی کے بغیر آزادانہ نقل وحرکت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی شہری صوبے میں قیام کے دوران سکیورٹی پروسیجر کو فالو نہیں کرتے اور سکیورٹی کے دوران آزادانہ گھوم پھر رہے ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی شہریوں کی آزادانہ گھومنے کے اس رویئے پر پولیس آفیسر نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سختی سے یہ حکم دیا گیا ہے کہ چینی شہریوں اور خاص طور پر پاکستان میں سیر وتفریح کی غرض سے آنیوالے سیاحوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے تاہم بدقسمتی سے ہمارے پاس صوبے میں ٹھہرنے والے چینی شہریوں کا کوئی مکمل ریکارڈ نہیں ہے بہت سے چینی شہری رات کو سفر کے دوران پولیس کو اطلاع نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں چالیس ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبوں میں چینی حکام کام کررہے ہیں جن کو ہائی سکیورٹی دی گئی ہے پولیس غیر ملکیوں کے لئے تمام سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے لیکن ان سے بھی درخواست ہے کہ سکیورٹی پروسیجر کو فالو کریں صوبائی پولیس چینی شہریوں کے تحفظ کیلئے مشترکہ میکنزم بنا رہی ہے جسے اے اے پلس اور بی کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے نئے سکیورٹی پلان کے مطابق جن علاقوں میں چینی شہری مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں ان کے ساتھ کمانڈوز سکواڈ کو تعینات کیا گیا ہے لاہور کے ڈی آئی جی آپریشن نے فیلڈ پولیس آفیسر کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ ذاتی طور پر ان جگوں کا دورہ کریں جہاں چینی حکام کام کررہے ہیں ترجمان پولیس کے مطابق پولیس چیف نے یہ حکم قلعہ گجر سنگھ میں چینی حکام کی سکیورٹی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے متعلق پولیس ہیڈکوارٹر میں دیا ۔

متعلقہ عنوان :