ضیاء اللہ آفریدی کی گرفتاری ،چار صوبائی وزراء اور دو مشیروں کو کرپشن کے حوالے سے کلیئر قرار دیا گیا

ہفتہ 8 اگست 2015 09:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اگست۔2015ء) ضیاء اللہ آفریدی کی گرفتاری کے بعد چار صوبائی وزراء اور دو مشیروں کو کرپشن کے حوالے سے کلیئر قرار دیا گیا ہے۔ صوبائی احتساب کمیشن کی جانب سے ضیاء اللہ آفریدی کو کرپشن کے الزامات میں گرفتاری کے بعد تمام محکموں کو ایک پرفارمہ ارسال کیا گیا ہے جس میں ان سے ٹھیکوں ، ملازمین سمیت دیگر بائیس اہم نکاتی تفصیلات طلب کی ہے ۔

(جاری ہے)

ضیاء اللہ آفریدی کی گرفتاری کے بعد بعض وزراء ، مشیروں ، معاونین خصوصی کے خلاف بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ یہ تحقیقات مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کی جا رہی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ اب تک چار وزراء اور دو مشیروں کو کرپشن کے حوالے سے کلیئر قرار دیا گیا ہے اوران پر کسی قسم کے الزامات ثابت نہیں ہو ئے ہیں جبکہ بعض وزراء اور مشیروں ، معاونین خصوصی کے خلاف اپنے ہی پارٹیوں کے علاوہ بعض افراد کی جانب سے ثبوت بھی حکومتی اداروں کو فراہم کئے گئے ہیں ۔ اور اس بارے میں بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم اس ضمن میں نیب اور احتساب کمیشن نے کلیئر کرنے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے

متعلقہ عنوان :