چیف جسٹس ناصر الملک کی ریٹائرمنٹ اور نئے چیف جسٹس کا تقرر ، جسٹس انور ظہیر جمال ‘ جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس آصف سعید کھوسہ سینیئر ترین ججز بن جائیں گے

ہفتہ 8 اگست 2015 09:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اگست۔2015ء) چیف جسٹس ناصر الملک کی ریٹائرمنٹ اور جسٹس جواد ایس خوجہ کی بطور چیف جسٹس پاکستان حلف برداری کے بعد جسٹس انور ظہیر جمال ‘ جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس آصف سعید خان کھوسہ سپیرمکورٹ کے سینیئر ترین ججز بن جائیں گے۔ جسٹس انور ظہیر جمالی تیسرے نمبر کی بجائے دوسرے جسٹس میاں ثاقب نثار چوتھے کی بجائے تیسرے اور جسٹس آصف سعید کھوسہ پانچویں کی بجائے سنیارٹی کے لحاظ پر ججز چوتھے نمبر پر آجائیں گے۔

جسٹس جواید ایس خواجہ کے بطور چیف جسٹس ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس ظہیر جمالی نئے چیف جسٹس پاکستان ہوں گے۔ جبکہ جسٹس جواد ایس خواجہ کے چیف جسٹس بننے کے بعد سنیارٹی لسٹ اس طرح سے ہوگی۔

(جاری ہے)

جسٹس انور ظہیر جمالی ‘ جسٹس میاں ثاقب نثار‘ جسٹس آصف کھوسہ‘ جسٹس سرمد جلال عثمانی‘ جسٹس ایمہانی مسلم ‘ جسٹس اعجاز افضل خان‘ جسٹس اعجاز احمد چوہدری‘ جسٹس گلزار احمد‘ جسٹس شیخ عظمت سعید ‘ جسٹس اقبال حمید الرحمن‘ جسٹس مشیر عالم ‘ جسٹس دوست محمد خان‘ جسٹس عمر عطاء بندیال‘ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مقبول باقر شامل ہیں‘ چیف جسٹس ناصر الملک کی ریٹائرمنٹ کے بعد ججز کی تعداد 16 رہ جائے گی جس کیلئے ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان میں سے جو سینیئر چیف جسٹس ہوں گے ان کو بطور جج آف سپریم کورٹ مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔