60 سالہ بزرگ کارکن کی وزیر اعظم سے ملنے کی خواہش پوری نہ ہو سکی، جوانی میں نواز شریف کیساتھ لی گئی تصویر یں لیکر گھر واپس لوٹ گئے،گلے کے کینسر میں مبتلاہوں،علاج کیلئے بیرون ملک بھجوایا جائے، محمد رفیق کی وزیر اعظم سے اپیل

ہفتہ 8 اگست 2015 09:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اگست۔2015ء)مسلم لیگ (ن) کے 60سالہ سرگرم رکن محمد رفیق کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات نہ ہو سکی ،جوانی میں وزیر اعظم کے ساتھ لی گئیں تصویر یں ساتھ لیکر واپس گھر لوٹ گئے،نجی ٹی وی کے مطابق 60 سالہ بزرگ شہری محمد رفیق 1986 سے مسلم لیگ (ن) کا اہم سرگرم رکن رہا ہے اور وہ اپنے قائد نواز شریف کے ساتھ ملاقات کا خواہش مند ہے،رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر محمد رفیق نے جوانی میں نواز شریف کے ساتھ لی گئی تصویریں اٹھا ملاقات کیلئے آئے تھے لیکن محمد رفیق کی امید وں پر اس وقت پانی پھر گیا جب وزیر اعظم کا قافلہ ائیر پورٹ سے گورنر ہاؤس کی جانب 140 کی سپیڈ سے گزر گیا۔

(جاری ہے)

محمد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف میرے اور میری بچوں کے قائد ہیں،1986 میں مسلم لیگ (ن) کا سرگرم رکن رہ چکا ہو اور اس وقت وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ اہم مشاورتی اجلاس میں شریک رہا ہوں جس کی تصویریں بھی میرے پاس موجود ہیں،انہوں نے کہا کہ میں چند سالوں سے گلے کے کینسر میں مبتلا ہوں،میں28 بچوں کا باپ ہوں ،میری بیماری کی وجہ سے ان کا بسر گزر بہت مشکل سے ہو رہا ہے ، علاج معالج کیلئے میں نے اپنا گھر بھی فروخت کر دیا ہے،اپنے قائد نواز شریف سے ملاقات کا شدید خواہش مند ہوں تاکہ ان کو اپنی جوانی کی تصویریں دکھانا چاہتا ہوں،وزیر اعظم نواز شریف ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور صوبائی وزیر ثناء اللہ زہری سے اپیل کرتا ہوں کہ علاج کی غرض سے مجھے بیرون ملک بھیجا جائے ۔

متعلقہ عنوان :