پاکستان نے گزشتہ 10 سالوں کے دوران 30.721 ارب ڈالر بیرونی قرضہ حاصل کیا؛سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن سلیم سیٹھی کا سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں انکشاف

ہفتہ 8 اگست 2015 09:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اگست۔2015ء)سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن سلیم سیٹھی نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں یہ انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے 2005ء سے 2015ء کے دوران 30.721 ارب ڈالر بیرونی قرضہ حاصل کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان میں سے بین الاقوامی ڈونرز کی جانب سے پاکستان نے 22.799 ارب ڈالر کا قرضہ لیا جبکہ مختلف ملکوں کی جانب سے 7.921 ڈالر کا قرضہ موصول ہوا۔

سینٹ کی قائمہ کمیتی برائے خزانہ‘ ریونیو و اقتصادی امور کا اجلاس سینیٹر سلیم ایچ مانڈی والا کی زیر صدارت ہوا جس میں حکام نے بتایا کہ گزشتہ 10 سالوں کے دوران انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن نے 8.35 ارب ڈالر‘ ایشیائی ترقیاتی بنک نے 8.335‘ انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بنک نے 8.318‘ ائی ڈی بی نے 1.139 ارب اور آئی بی آر ڈی 901 ملین ڈالر اور یورپین انوسٹمنٹ بنک نے 5.59 ملین ڈالر کا قرضہ فراہم کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ چین نے 5.309 جاپان 1.118‘ سعودی عرب نے 979.32 فرانس 150 ملین ڈالر اور کوریا نے 146 ملین ڈالر کا قرضہ پاکستان کو فراہم کیا۔ کمیٹی کو اس بات سے آگاہ کیا گیا مذکورہ قرضوں میں آئی ایم ایف کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ شامل نہیں ہے۔ اجلاس میں ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری سے متعلق بتایا گیا کہ ایچ ای سی میں 97 فیصد حصص کے حصول کیلئے دلچسپی لینے والی پارٹیاں ایس الیکٹرکس‘ فوجی فرٹیلائزر کمپنی اور کارگل ہولڈنگ کمپنی نے کوالیفکشن کی دستاویزات جمع کرائی ہیں۔ اجلاس میں سینیٹر الیاس پہور نے بتایا کہ دنیا بھر میں شرح سود 1 فیصد ہے لیکن ہمارا دوست ملک چین ہمیں 11 فیصد شرح سود پر قرضہ فراہم کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :