پاکستان علماء کونسل نے مدراس میں داخلے کیلئے نیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

ہفتہ 8 اگست 2015 09:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اگست۔2015ء)پاکستان علماء کونسل نے مدراس میں داخلے کیلئے نیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے تاکہ مذہبی درس گاہوں کو حکومتی پالیسیوں کے مطابق کیا جائے۔ اب جو درس گاہیں پی یو سی سے رجسٹرڈ ہیں وہ وفاقل مساجد پاکستان اور تحفظ مدارس دینیا کے تحت کام کریں گی۔ پاکستان علماء کونسل کی جانب سے جاری کئے گئے 10 نقاط کو تمام … میں طلباء کے داخلے کیلئے استعمال میں لایا جائے گا۔

پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور صدر حافظ محمد طاہر محمد اشرفی نے نیا ضابطہ اخلاق جمعرات کے روز جاری کر دیا یاد رہے کہ ملک کے چار بڑے مذہبی فرقوں نے مدارس اصلاہات پروگرام کو پہلے ہی مسترد کر دیا تھا نیا ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے تمام درس گاہوں کی انتظامیہ کو طالب علموں کا مکمل رکارڈ رکھنے پر زور دیا اس کے علاوہ درس گاہوں میں ملازمت کرنے والے ملازمین کا ریکارڈ بھی رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی بھی غیر ملکی طالب علم کو قانونی دستاویزات کے بعیر مدرسے میں رہنے کی اجازت نہیں ہو گی صرف افغان طالب علموں کو مہاجر کارڈ کے تحت مدارس میں رہنے کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے مہاجر کارڈ کو لینا لازمی ہے۔ نئے ضابطہ اخلاق میں لاؤڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال کی اجازت نہ ہو گی اس کے علاوہ امام اور دوسرے تبلیغ کرنے والے افراد جمعہ کے خطبے میں کسی بھی فرقے کے خلاف بیانات پیش نہیں کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :