ویتنام سے تعلقات کی مضبوطی کاانحصار حقوق انسانی اور آزادی کے تحفظ کی آمادگی پر ہے ، امریکہ ، ویتنامی حکام کو قانونی اصلاحات ، اظہار رائے کی آزادی ، جلسے جلوسوں کی آزادی کیلئے مزید ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا ، جان کیری کا خطاب

ہفتہ 8 اگست 2015 09:22

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اگست۔2015ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ویتنام کے ساتھ تعلقات کی مزید مضبوطی کا انحصار حقوق اور آزادی کے تحفظ کے حوالے سے کمیونسٹ حکمرانوں کی آمادگی پر ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ویتنام کے دورے کے موقع پر ایک خطاب میں انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد اور غلط فہمیوں کے بادل چھٹ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ویتنام کو قانونی اصلاحات اظہار رائے کی آزادی جلسے جلوسوں کی اجازت کیلئے مزید ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ حقوق کی ترقی اور قانون کی حکمرانی گہرے اور مزید مستحکم سٹرٹیجک پارٹنر شپ کے لئے بنیاد فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ویتنامی حکمران ہی مغربی روابط اور اقتصادی اصلاحات کے باوجود ملک کو بہتری کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے راہیں ہموار کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ویتنام اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کیلئے ابھی وسیع مواقع موجود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :