افغانستان‘ 35 سکول طالبات کو پراسرار طور پر زہر دیدیا گیا

منگل 8 ستمبر 2015 09:28

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2015ء) افغانستان کے ایک سکول میں 35 طالبات کو پراسرار طورپر زہر دے دیا گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے سربراہ عبدالماجد روزی نے بتایا کہ ہراست کے ضلع آنجیل میں 35 سکول طالبات کو زہر دے دیا جنہیں طبی معائنے کیلئے ہسپتال لے جایا گیا ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ہرات علاقائی ہسپتال کے ترجمان شفیق شیروزئی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ناروین گرلز سکول میں پیش آیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں 6 مرتبہ لڑکیوں کے سکول میں زہریلی گیس کا پراسرار سپرے بھی کیا گیا ہے۔