ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں بلوچستان پولیس کے افسران ملوث،ایس ایس پی اشفاق انور اپنے ماتحتوں کے ذریعے ایرانی تیل کی پاکستان میں سمگلنگ سے ہر ماہ کروڑوں روپے کما رہے ہیں،رپورٹ
منگل 8 ستمبر 2015 08:59
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2015ء ) بلوچستان پولیس کے سینئر افسران ایرانی پٹرول اور ڈیزل کی سمگلنگ میں ملوث پائے گئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ میں بلوچستان کے سینیئر پولیس افسران کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔بلوچستان حکومت کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ایس اینڈ جی اے ڈی) کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اشفاق انور اپنے ماتحتوں کے ذریعے ایرانی تیل کی پاکستان میں اسمگلنگ سے ہر ماہ کروڑوں روپے کمارہے ہیں۔
بلوچستان حکومت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکرٹری سے ایس ایس پی کو معطل کرکے اس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔(جاری ہے)
صوبائی حکومت کی جانب سے ایس ایس پی اشفاق انور کے خلاف بنائی جانے والی چارج شیٹ کے مطابق وہ اپنے ماتحتوں کے ذریعے فی کس آئل ٹینکر سے 27000 روپے اور فی کس مسافر کوچ سے 7000 سے 8000 روپے رشوت وصول کرتے ہیں۔اس کے علاوہ ایس ایس پی پر الزام ہے کہ وہ پولیس کے کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل کے ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر 8 سے 10 ہزار روپے رشوت بھی وصول کرتے ہیں۔
بلوچستان حکومت کی چارج شیٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی اشفاق انور نے اپنے علاقے میں امن وامان کی صورت حال کو کنٹرول میں رکھانے کے لیے تمام اسٹیشن ہاوٴس افسران (ایس ایچ اوز) کو اْس وقت تک کسی بھی جرم کی ایف آئی آر درج کرنے سے منع کیا ہے جب تک اْن سے اجازت نہ لی جائے۔وفاقی حکومت کے ایک سینیئر عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے اسمگل کیا جانے والا تیل جعفر آباد کے ذریعے سندھ میں داخل ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس غیر قانونی تجارت میں سندھ پولیس کے افسران بھی ملوث ہیں، جن کی نشاندہی کی جاچکی ہے اور ان کے خلاف انکوئری کا آغاز ہوچکا ہے۔ایس ایس پی اشفاق انور، جنھیں مذکورہ الزامات کے بعد معطل کردیا گیا ہے، نے خود پر لگنے والے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔اشفاق انور کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف محکمہ جاتی انکوائری کا حکم دیا جاچکا ہے اور وہ انکوائری کمیٹی کے سامنے اپنا دفاع کریں گے.ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں یومیہ استعمال ہونے والے تیل کا 7 لاکھ لیٹر ایران سے اسمگل ہوتا ہے۔دوسری جانب پیٹرولیم ڈیلرز کے مطابق پاکستان میں استعمال ہونے والے پیٹرول کا 15 سے 20 فیصد ایران سے اسمگل ہوتا ہے جبکہ اسمگل شدہ پیٹرول اور ڈیزل اکثر بلوچستان اور سندھ کے بعض علاقوں میں فروخت ہوتا ہے، جن میں کراچی بھی شامل ہے۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے میڈیاکو بتایا کہ ایران سے اسمگل کیا جانے والا پیٹرول اور ڈیزل لگائے گئے اندازوں سے کہیں زیادہ فروخت ہوتا ہے۔انھوں نے کہا کہ گاڑیوں میں استعمال کے علاوہ اسمگل شدہ تیل گھروں، فیکٹریوں اور دفاتر میں لوڈشیڈنگ کے دوران جنریٹروں میں بھی استعمال کیا جارہا ہے۔عبدالسمیع کا کہنا تھا کہ اسمگل ہونے والا تقریباً آدھا تیل بلوچستان میں ہی استعمال ہوجاتا ہے جبکہ باقی کا تیل ڈیرہ غازی خان کے ذریعے کراچی منتقل کیا جاتا ہے۔انھوں نے الزام لگایا کہ اس سارے معاملے میں قانون نافذ کرنے والے اہلکار ملوث ہیں۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک سیکیورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سرحدی علاقوں کے قریب رہنے والے پاکستانیوں کو ایرانی حکومت کی جانب سے ایران میں داخلے کی اجازت ہے اور یہ پاکستانی ایران سے واپسی پر اپنے ساتھ تیل بھی لاتے ہیں۔اہلکار نے بتایا کہ تربت کے علاقے میں یہ اسمگل شدہ تیل آئل ٹینکروں میں منتقل کیا جاتا ہے تاکہ دیگر علاقوں کو بھیجا جاسکے۔ ’اسمگلرز سرحدی علاقوں پر قائم چیک پوسٹوں اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر رشوت دیتے ہیں تاکہ تیل کو اس کے مقام پر منتقل کیا جاسکے۔بلوچستان کے ایک سابق لاء آفیسر نے اپنا نام صیغہ راز رکھنے کی شرط پر بتایا کہ ایرانی حکومت نے ایرانی بارڈر کے قریب رہنے والے بلوچ لوگوں کو اپنے قریبی شہروں کی وزٹ کرنے کی اجازت دے رکھی ہے ۔یہ پاکستانی زائرین اور سیاح اپنے ساتھ واپسی پر پٹرول اور ڈیزل بھی لے آتے ہیں انہوں نے کہا کہ تربت ایک ایسی جگہ ہے جہاں پر سمگل شدہ تیل آئل ٹینکروں میں بھرا جاتا ہے اور وہاں سے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سمگلر بارڈر کی مختلف چیک پوسٹوں پر اور داخلی اور خارجی راستوں پر رشوت دیتے ہیں ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 8 ستمبر 2015 کی مزید خبریں
-
جان بوجھ کر فیلڈنگ میں خلل نہیں ڈالا ، بین سٹوکس ، امید ہے واقعہ سے دونوں ٹیموں کے تعلقات خراب نہیں ہونگے ، انگلش پلیئر ،پاکستان کے 4 کھلاڑی رمیز راجہ، انضمام الحق، محمد حفیظ اور انور علی اس طرح آوٴٹ ... مزید
-
وزیراعلی پرویز خٹک پن بجلی کے خالص منافع کی شرح کے تعین کیلئے آج اسلام آباد نیپرا کی کھلی سماعت میں خیبر پختونخوا کے مقدمے کی خود وکالت کریں گے،گورنر کے پی کے اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن ... مزید
-
پنجاب اورسندھ میں بلدیاتی انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل شروع ، کاغذات نامزدگی 7 سے 11 ستمبر ،جانچ پڑتال، 17 اپیلیں ، 22 ستمبر ، اپیلوں پر فیصلہ 30 ستمبر کو سنایا جائے گا
-
ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں بلوچستان پولیس کے افسران ملوث،ایس ایس پی اشفاق انور اپنے ماتحتوں کے ذریعے ایرانی تیل کی پاکستان میں سمگلنگ سے ہر ماہ کروڑوں روپے کما رہے ہیں،رپورٹ
-
پیپلزپارٹی پر دہشت گردی اور کرپشن کے جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں،اعتزاز احسن، ڈرنے والے نہیں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،میٹروبس منصوبے میں بھی اربوں روپے کی کرپشن کی گئی،نیب حکومتی کرپٹ لوگوں کے خلاف ... مزید
-
خیبر ایجنسی ،کالعدم تنظیم لشکر اسلام نے 5 رضا کاروں کوقتل کر دیا،پولیٹیکل انتظامیہ
-
فیصل آباد،امیدواروں نے 23ہزار کے قریب کاغذات نا مزدگی وصول کئے
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان ، فی تولہ سونے کی قیمت میں250روپے کی کمی ریکارڈ
-
ایم کیوایم کے استعفے ہوچکے ،تحریک انصاف والے بھی پارلیمنٹ کے ممبرنہیں رہے ،چوہدری شجاعت ،عمران خان کے دھرنے سے ملک کانقصان ہوا،وہ اپوزیشن کوبھی کمزورکررہے ہیں ،نجی ٹی وی کوانٹرویو
-
کوہاٹ، اسلام قبول کرنے پر لیڈی کانسٹیبل کا گلہ کاٹنے والے سابق شوہر اوربیٹے کو گرفتار کر لیا گیا
-
بٹگرام ،تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں کا وزیر اعلی پرویز خٹک کے خلاف شاہراہ ریشم پر احتجاجی دھرنا،وزیر اعلی پرویز خٹک اور اعظم خان سواتی کے علامتی جنازے نکالے گئے ،مظاہرین نے چار گھنٹے شاہراہ ... مزید
-
یکم دسمبر 2016ء سے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی،گزٹ نوٹیفکیشن جاری
-
بھارتی ریاست آسام میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی کا سلسلہ جاری ، 61 افراد ہلاک ، 18 لاکھ سے زائد متا ثر ، متعدد مقامات پر سڑکیں اور پل بہہ گئے مواصلات کا نظام متاثر ، بنگلہ دیشی سر حد پر بھا رتی فو جی ... مزید
-
مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی پر ایران کے اربوں ڈالر خرچ،شام میں اجرتی قاتلوں کو ماہانہ 500 سے 1000 ڈالر معاوضہ دیا جاتا ہے: رپورٹ
-
یو رپی ممالک کی جانب سے شامی افراد کو پناہ دینے کا سلسلہ شروع،جرمنی میں 10 اور آسٹریا میں ساڑھے 6 ہزار تارکین وطن کی آمد،عا لمی برا دری کا خیر مقدم
-
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا سرکاری اخراجات پر 1000 فلسطینیوں کو حج کرانے کا اعلان
-
ترکی : فوجی گاڑیوں پر کرد شدت پسندوں کا حملہ ، متعدد فوجی ہلاک
-
بنگلہ دیشی بولر شہادت حسین کے خلاف گھریلو ملازمہ پر تشدد کا الزام، رپورٹ درج
-
شمالی و جنوبی کوریا کے درمیان منقسم خاندانوں کو آپس میں ملانے کیلئے مذاکرات کا آغاز
-
افغانستان‘ 35 سکول طالبات کو پراسرار طور پر زہر دیدیا گیا
-
فرانسو اولاند ے نے اپنی فوج کو دولت اسلامیہ کیخلاف حملوں کی اجازت دے دی
-
براپیپسٹ ،ہنگری کے وزیردفاع شامی تارکین وطن کی صورتحال پرقابونہ پانے پرمستعفی
-
ملکہ الزبتھ ثانی طویل ترین حکمرانی کا ریکارڈ بنانے کے قریب
-
دہشت گردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف کامیاب جنگ کررہے ہیں، نواز شریف ، ملک میں امن کا قیام اولین ترجیح ہے، اتحاد تنظیم المدارس کے وفد سے بات چیت،مدارس نے اصلاحات کی حامی ... مزید
-
مفاہمت پر نہیں مزاحمت پر یقین رکھتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری ،پیپلز پارٹی عام آدمی کے ساتھ کھڑی ہے ، بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے، ود ہولڈنگ ٹیکس جگا ٹیکس ہے اس کیخلاف سپریم ... مزید
-
سعودی عرب میں تین خواتین سمیت 13پاکستانی عازمین حج جاں بحق ،عازمین حج کومکہ مکرمہ کے قبرستان میں جبکہ 2کومدینہ منورہ میں جنت البقیع قبرستان میں سپردخاک ،حکومت کا جاں بحق ہونے والے عازمین حج کے لواحقین ... مزید
-
کرپشن کا خاتمہ،وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ اور پنجاب میں اہم پارٹی ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں، ایف بی آر سمیت دیگر حلقوں کو تفصیلات جمع کرنے کاخصوصی ٹاسک دیدیا گیا، کوئی بھی قانون سے بالاترنہیں، ... مزید
-
شمالی وزیرستان میں پاکستانی ڈرون طیارے ”براق “ کی پہلی کارروائی ، 3 دہشت گرد ہلاک،کا روائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو ئے ،پاک فو ج اندرون و بیرون ملک خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے ... مزید
-
جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے پاکستان میں مختصر فوجی آپریشن کا عندیا دے دیا،بھارت داؤد ابراہیم اور حافظ سعید کو پکڑنے کیلئے پاکستان میں سپیشل آپریشن کر سکتا ہے،دہشت گردوں کے خاتمے تک پاکستان سے مذاکرات ... مزید
-
سردار ایاز صادق نے این اے ایک سو بائیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا،عوامی میدان سے نہیں بھاگ رہے ، صرف تاریخ کی درستگی چاہتے ہیں،وکلاء سابق سپیکر
-
یوم فضائیہ بھر پور ملی جوش و جذبے سے منایا گیا،ملک بھر میں ائیر فورس کی بیسز پر مختلف تقاریب کا انعقاد،مرکزی تقریب اسلام آباد فضائیہ ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی،سربراہ پاک فضائیہ کی پی اے ایف یادگار ... مزید
-
تحریک انصاف کا الیکشن ٹریبونلز کی مدت ملازمت میں توسیع کا مطالبہ ،ججوں کو (ن) لیگ کے دباؤ پر ہٹایا گیا،مدت ملازمت میں توسیع نہ دینے سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے،جہانگیر ترین کا چیف الیکشن کمشنر ... مزید
-
لا ہورہائی کورٹ کا الطاف حسین کی تقریر ، بیان، سرگرمیاں اور تصاویر نشر یا شائع نہ کرنے کا حکم ،وزیر اعظم نے آئین و قانون کی پاسداری کا حلف اٹھایا ہے، ذمہ داریاں پوری کرے،عدالتی ریمارکس،آئندہ پیشی ... مزید
-
ٹڈاپ اسکینڈل، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی 11 مقدمات میں عبوری ضمانت ایک ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور ،12 اکتوبر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم،حکومت مجھ پر دہشتگردی سمیت جھوٹے مقدمات قائم کر ... مزید
-
بے نظیر قتل کیس ،ناہید خان کی فریق بننے کی درخواست منظور،خصوصی عدالت نے ناہید خان کی درخواست پر پراسیکیوٹر اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کر دی،بینظیر بھٹو پر حملے کے وقت ... مزید
-
آزاد کشمیرمیں شدید مالیاتی بحران، آزاد حکومت دیوالیہ پن کا شکار ہوگئی ،بجٹ کے وقت سے تنخواہوں کے علاوہ تمام دیگر سرکاری ادائیگیوں پر پابندی عائد،سرکاری تنخواہوں کیلئے ترقیاتی فنڈز کی رقم استعمال ... مزید
-
انتقال اقتدار :بلوچستان میں حکو مت سازی کیلئے (ن) لیگ نے ہوم ورک شروع کر دیا،رواں ہفتے سردار ثناء اللہ اسلام آباد میں پارٹی قیادت سے ملاقاتیں کرینگے،مری معاہدہ کے تحت مسلم لیگ (ن) نومبر میں بلوچستان ... مزید
-
وفاقی حکومت اور علماء کے مابین 200 سے زائد غیر رجسٹرڈ مدارس کے اکاؤنٹس منجمد کئے جانے کے معا ملے پر کشیدگی بڑ ھ گئی،وفاق المدارس کا بنک اکاؤنٹس اوپن نہ کر نے پر احتجاج ، مدارس کے نمائندے عموماً اکاؤنٹ ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.