ملکہ الزبتھ ثانی طویل ترین حکمرانی کا ریکارڈ بنانے کے قریب

منگل 8 ستمبر 2015 09:32

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2015ء) برطانوی ملکہ الزبتھ ثانی کو حکمرانی کی ذمہ داریاں سنبھالے 63 برس سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے۔ 9 ستمبر کے روز برطانیہ پر طویل ترین عرصے تک حکمرانی کرنے کا ریکارڈ توڑ دیں گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملکہ الزبتھ ثانی برطانیہ پر طویل ترین حکمرانی کا ریکارڈ قائم کرنے جا رہی ہیں۔ انہوں نے 1952ء میں صرف 25 برس کی عمر میں ملکہ کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

(جاری ہے)

برطانیہ پر طویل ترین حکمرانی کا ریکارڈ ملکہ وکٹوریہ کا ہے لیکن 9 ستمبر کو ملکہ الزبتھ ثانی برطانیہ پر طویل ترین عرصے تک حکمرانی کرنے والی شخصیت بن جائیں گی۔ ملکہ الزبتھ ثانی کے اقتدار سے لے کر اب تک برطانیہ میں 12 وزرائے اعظم اپنی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ ان میں سے پہلے سر ونسٹن چرچل کا نام قابل ذکر ہے۔ ملکہ الزبتھ کی 20 نومبر 1947ء کے روز ان کی پرنس فیلپ کے ساتھ شادی ہوئی تھی۔ ان کی پرنس فیلپ کے ساتھ شادی کو 67 برس ہو چکے ہیں۔