ایم کیوایم کے استعفے ہوچکے ،تحریک انصاف والے بھی پارلیمنٹ کے ممبرنہیں رہے ،چوہدری شجاعت ،عمران خان کے دھرنے سے ملک کانقصان ہوا،وہ اپوزیشن کوبھی کمزورکررہے ہیں ،نجی ٹی وی کوانٹرویو

منگل 8 ستمبر 2015 09:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2015ء)مسلم لیگ ق کے صدرچوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے استعفے ہوچکے ،تحریک انصاف والے بھی پارلیمنٹ کے ممبرنہیں رہے ،عمران خان کے دھرنے سے ملک کانقصان ہوا،وہ اپوزیشن کوبھی کمزورکررہے ہیں ۔نجی ٹی وی کوانٹرویومیں انہوں نے کہاکہ دھرنوں کاارادہ نہیں ہے ،دھرنوں سے اب کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

عمران خان کے دائیں بائیں موجودلوگ ہماری سیاسی اکیڈمی سے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اصل مسلم لیگ ہماری جماعت پاکستان مسلم لیگ ہے،مسلم لیگ کے دھڑوں کاالائنس بن سکتاہے ،ادغام نہیں ہوگا۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ اکبربگٹی کے معاملے پراورلال مسجدکے معاملے پرپرویزمشرف سے اختلاف کیاتھا،اکبربگٹی ملک کے خیرخواہ تھے وہ فیڈریشن کے حق میں تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شوکت عزیزلندن میں سیاست چھوڑکرگئے ہیں ،ہمارے دورمیں کرپشن کے ثبوت ہیں توسامنے لائے جائیں ،9لاکھ انکم ٹیکس دیتاہوں کوئی جائیدادملک سے باہرنہیں ہے ،کھاناکھلانے سے کوئی آدمی غریب نہین ہوتا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف اورآصف علی زرداری میں خوبیاں اورخامیاں بھی ہیں ،نوازشریف انتقامی سیاست کرتے ہیں بدلہ لیتے ہیں ،جبکہ آصف علی زرداری انتقامی سیاست نہیں کرتے اوردرگزرکردیتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ق کے سواکراچی میں تمام جماعتوں کے عسکری ونگ موجودہیں ۔انہوں نے کہاکہ فوج کے خلاف بات کرنے والوں کوپہلے دن ہی پکڑلیناچاہئے ،تاکہ آئندہ کوئی بات نہ کرسکے ،آئین کے مطابق ایم کیوایم کے استعفے ہوچکے ،آئینی طورپرتحریک انصاف والے بھی پارلیمنٹ کے ممبرنہیں رہے ۔انہوں نے کہاکہ اقتدارکاہمیں شوق نہیں ملک کی بہتری ہونی چاہئے ۔اقتدارکسی کابھی ہوجوملک کاخیرخواہ ہوگااس کی حمایت کریں گے