فرانسو اولاند ے نے اپنی فوج کو دولت اسلامیہ کیخلاف حملوں کی اجازت دے دی

منگل 8 ستمبر 2015 09:28

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2015ء)فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے اپنی فوج سے شام میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف فضائی حملوں کی تیاری کا حکم دیا ہے۔پیرس میں اپنے ششماہی خطاب میں فرانسوا اولاند نے بتایا کہ ان کا ملک دولتِ اسلامیہ کے خلاف حملوں کے جائزے کے لیے جاسوسی پروازوں کا آغاز کریگا۔تاہم اپنے خطاب میں انھوں نے شام میں زمینی فوج بھجوانے کو خارج از امکان قرار دیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ دولتِ اسلامیہ فرانس سمیت مختلف ممالک کے حلاف دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔خیال رہے کہ اقوامِ متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق شام کی خانہ جنگی میں دو لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس دوران 90 لاکھ سے زائد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ’میری ذمہ داری ہے کہ میں اس بات کو یقینی بناوٴں کہ ہم اپنے ملک کو لاحق خطرات سے ہر ممکن طریقے سے آگاہ ہیں۔‘فرانسوا اولاند نے بتایا کہ انھوں نے اپنے وزیرِ دفاع سے کہا ہے کہ وہ شام میں جاسوسی پروازوں کا آغاز کل سے شروع کریں تاکہ ’ہم شام میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف فضائی حملوں پر غور کرنے کے قابل ہو سکیں۔‘

متعلقہ عنوان :