پیپلزپارٹی پر دہشت گردی اور کرپشن کے جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں،اعتزاز احسن، ڈرنے والے نہیں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،میٹروبس منصوبے میں بھی اربوں روپے کی کرپشن کی گئی،نیب حکومتی کرپٹ لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کرے، میڈیا سے گفتگو

منگل 8 ستمبر 2015 09:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2015ء) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی پر دہشت گردی اور کرپشن کے جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں ہم ڈرنے والے نہیں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔ میٹروبس منصوبے میں بھی اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے ۔ گزشتہ روز عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قاسم ضیاء کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں پر دہشت گردی اور کرپشن کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر مقدمات بنائے جا رہے ہیں ۔ پیپلزپارٹی ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں ہم مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔ پیپلزپارٹی پر مقدمات قائم کئے جا رہے ہیں میٹروبس منصوبہ 45 ارب روپے میں بنایا اس منصوبہ پر نہ تو بولی دی گئی اور نہ ہی کوئی ٹینڈر جاری ہوا۔ میٹروبس میں بھی اربوں روپے کی کرپشن کی گئی اس کرپشن پر کسی کی نظر نہیں پڑ رہی ۔ انہو ں نے نیب سے مطالبہ کیا کہ سندھ اور پنجاب میں پیپلزپارٹی کے علاوہ حکومتی کرپٹ لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کرے ۔

متعلقہ عنوان :