فیصل آباد،امیدواروں نے 23ہزار کے قریب کاغذات نا مزدگی وصول کئے

منگل 8 ستمبر 2015 09:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2015ء)فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیاجوکہ گیارہ ستمبر تک جاری رہے گا، فیصل آبادمیں امیدواروں نے 23ہزار کے قریب کاغذات نا مزدگی وصول کئے جبکہ، حلقوں میں سیاسی بنیادوں بلدیاتی انتخابات کی بناء پر امیدواروں کی سیاسی سرگرامیاں عروج پہنچ گئی ہیں، خبر رساں ادارے کے مطابق فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر 20اضلاع میں پہلے مرحلے میں 10سال کے بعدبلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ہونے ساتھ ہی امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ دن بھر جاری رہا فیصل آباد شہر کی میونسپل کارپوریشن ، ضلع کونسل اورٹاؤن کونسلزکے ساتھ یونین کونسلزکے متوقع امیدواروں نے 23ہزار کے قریب کاغذات نامزدگی وصول کئے جبکہ فیصل آباد شہر کی میونسپل کارپوریشن ،ضلع کونسل اورٹاؤن کونسلزکے ساتھ یونین کونسلزکے امیدواروں کی سیاسی سرگرامیاں عروج پہنچ گئی ہیں جبکہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں تیاریوں میں تیزی آگئی ،فیصل آباد ضلع میں دن بھر یونین کونسلزکے امیدواروں کا کاغذات حاصل کرنے اورجمع کرانے کا سلسلہ جاری رہا ،صوبائی الیکشن کے ترجمان نے بتایا کہ فیصل آباد میں بلدیاتی الیکشن کیلئے 53ریٹرننگ افسران امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جاری کرنا شروع کردینگے ،اس ضمن میں تمام ریٹرننگ افسران نے اپنے دفاتر میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے ،الیکشن کمیشن کے جاری شیڈول کے مطابق یکم ستمبر سے چھ ستمبر تک کاغذات نامزدگی جاری کئے گئے اس دوران متوقع امیدواروں نے 23ہزار کے قریب کاغذات نامزدگی وصول کئے جبکہ دوسرے مرحلے میں اور سات ستمبر سے لیکر گیارہ ستمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاسکتے ہیں ،بارہ ستمبر سے سترہ ستمبر تک کاغذات کی جانچ پڑتال اور بائیس ستمبر تک ایپل جمع کروائی جاسکے گی جبکہ تیس ستمبر کو تمام اپیلوں کا فیصلہ سنایا جائیگا ،یکم اکتوبر تک کاغذات نامزدگی واپس بھی لئے جاسکیں گے اور دو اکتوبر کو فائنل فہرستیں آویزاں کردی جائیں گی اور ساتھ ہی امیدواروں کونشانات بھی الاٹ کردیئے جائینگے اور اکتیس اکتوبر کو پولنگ ہو گی ضلع فیصل آباد میں الیکشن کیلئے 106اسسٹنٹ ریٹرننگ اور 53ریٹرننگ آفیسرز کا تقرر کیا گیا ہے ،علاوہ ازیں فیصل آباد میں تعینات تمام ریٹرننگ افسران کو بلدیاتی الیکشن کے سرکاری نتائج کے اعلان تک مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی دے دیئے گئے ہیں ،الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعلان کے مطابق تمام ریٹرننگ آفیسرز بلدیاتی الیکشن کے سرکاری نتائج کے اعلان تک مجسٹریٹ درجہ اول کے بھی اختیارات استعمال کرسکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :