خیبر ایجنسی ،کالعدم تنظیم لشکر اسلام نے 5 رضا کاروں کوقتل کر دیا،پولیٹیکل انتظامیہ

منگل 8 ستمبر 2015 09:08

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2015ء)خیبر ایجنسی کے علاقے قمبر خیل میں توحید الاسلام کے 5 رضا کاروں کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا ہے،گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد کر لی گئیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز خیبر ایجنسی کے علاقے قمبر خیل میں گزشتہ روز اغواء کئے گئے 5 رضا کاروں کی لاشیں ملی ہیں، کالعدم تنظیم لشکراسلام نے ان رضا کاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان پانچ رضا کاروں کو اغواء کے بعد قتل کیا گیا ہے،پولیٹیکل انتظامیہ نے رضا کاروں کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قمبر خیل کے علاقے سے 5 رضا کاروں کی لاشیں ملی ہیں جو بری طرح گولیوں سے چھلنی تھیں،ان لاشوں کوڈسٹرکٹ ہسپتال پشاور منتقل کر دی گئیں جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کے ان کے لواحقین کے حوالے کیا جائیگا۔