گرین ہاؤس گیسز میں اضافہ عالمی حدت کا باعث بن رہا ہے،ماہرین موسمیات کا انتباہ

منگل 15 ستمبر 2015 09:22

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15ستمبر۔2015ء)ماہرین موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ 2014 ء اور 2015 ء کے بعد 2016 ء گرم ترین سال ہو گا۔خدشہ ہے کہ آنے والے برسوں میں درجہ حرارت مزید بڑھے گا۔

(جاری ہے)

ایک برطانوی موسمیاتی تحقیقی ادارے کا کہنا ہے کہ گرین ہاؤسز گیس کے تیز رفتار اخراج سے موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں اور دنیا بھر میں نہ صرف طوفان آرہے ہیں بلکہ گرمی کی شدت میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سن 2014 اور 2015 کے بعد 2016 گرم ترین سال ہو گااور خدشہ یہی ہے کہ آنے والے برسوں میں درجہ حرارت مزید بڑھے گا۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ بحرالکاہل کے علاقوں میں بھی طوفان بادوباراں، آندھیاں اور سمندری سائیکلون کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے اوراسی لیے رواں سال ایشیا کے اکثر ممالک اور آسٹریلیا میں طوفانوں نے تباہی مچائی ہے۔