ٹونی ایبٹ مستعفی ہو جائیں: آسٹریلوی وزیر مواصلات کا مطالبہ

منگل 15 ستمبر 2015 09:24

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15ستمبر۔2015ء)مستعفی ہو جانے والے وزیر مواصلات میلکم ٹَرن بْل نے آسٹریلوی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ لبرل پارٹی کی قیادت سے دستبردار ہو جائیں۔ ٹرن بْل نے اپنے منصب سے استعفیٰ بھی دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹرن بْل نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم کو مطلع کر دیا ہے کہ اگلے پارٹی اجلاس میں وزیراعظم کی لیڈر شپ کو وہ چیلنج کریں گے کیونکہ وہ اقتصادیاتی مسائل پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں۔ سابق وزیر مواصلات نے اس یقین کا اظہار کیاہے کہ اْن کی متعارف کردہ معاشی تبدیلیوں سے کاروباری حلقوں کا اعتماد بحال ہو سکے گا۔ میلکم ٹرن بْل آسٹریلیا کی حکمران جماعت کے سینیئر اراکین میں شمار ہوتے ہیں۔